کشمیر میں خشک موسم کے بیچ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج

تاریخ    28 نومبر 2020 (57 : 01 PM)   
(Representational pic)

یو این آئی
سری نگر// وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں مطلع صاف رہنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا وادی میں اگلے پانچ روز کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2ڈگری سیلشیس،پہلگام میں منفی5.2اور گلمرگ میں منفی5.6 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ نے مزید کہا کہ کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.2ڈگری سیلشیس تک گر گیا ہے۔

تازہ ترین