تازہ ترین

ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں کو بڑی اننگز کھیلنے کی ضرورت تھی:وراٹ

تاریخ    28 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


 سڈنی/ آسٹریلیا سے شکست کے بعد ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے جمعہ کے روز کہا کہ ٹیم کے چوٹی کے تین بلے بازوں کو بڑی اننگز کھیلے کی ضرورت تھی۔ وراٹ نے میچ کے بعد کہا کہ ہمارے پاس تیاری کے لئے کافی وقت تھا اور مجھے نہیں لگتا کہ اس شکست کے لئے ہم کسی چیز کو ذمہ دار ٹھہراسکتے ہیں۔ بہت وقت کے بعد ہ ہمارا طویل فارمیٹ کا میچ تھا کیونکہ ہم نے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلا ہے لیکن اس سے پہلے بہت سے ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔ فیلڈنگ میں کیچ چھوڑنے سے دکھ ہوتا ہے ۔ ہمیں ٹیم میں پارٹ ٹائم گیندباز سے کچھ اوور گیندبازی کرانی ہوگی۔ انہوں نے کہا ، "بدقسمتی سے ، ہاردک پانڈیا ابھی گیندبازی کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں ، لہذا ہمیں اسے تسلیم کرکے اور اس پر کام کرنا ہوگا۔" یہ ایسا شعبہ ہے جس میں ہمیں بہتری کی ضرورت ہے جو کسی بھی ٹیم کے توازن کے لئے بہت ضروری ہے ۔ آسٹریلیا کے لئے مارکس اسٹونس اور گلن میکسویل نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
 

تازہ ترین