تازہ ترین

جمعہ کو سرینگرجموں شاہراہ بند رہی

آج گاڑیاں سرینگرسے جموں جائیں گی

تاریخ    28 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


محمد تسکین
بانہال// سرینگرجموں شاہراہ پرجمعہ کے روز فورلین شاہراہ کی ضروری مرمت اور دیکھ ریکھ کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت بند رہی اور کسی بھی گاڑی کو وادی کشمیر سے جموں یا جموں سے سرینگر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ جمعہ کے روز ناشری ٹنل اور بانہال کے درمیان فورلین شاہراہ کی ضروری مرمت اور کشادگی کے کام کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت بند رہی۔ یہ سلسلہ پچھلے ڈیڑھ ہفتے سے جاری ہے اور ہر ہفتے کے جمعہ کو شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کیاجاتا ہے۔ اس دوران بانہال اور سرینگرا ور اننت ناگ کے درمیان مقامی ٹریفک بلا خلل چلتا رہا۔ ادھر ٹریفک پولیس نے اطلاع دی ہے کہ آج یعنی سنیچر کے روز سرینگر سے جموں کی طرف ٹریفک کو چلنے کی اجازت ہوگی۔مسافر برادر گاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سنیچروار کی صبح 8 بجے سے دوپہر 12بجے تک قاضی گنڈ کو پار کریں اور اس کے بعد کسی بھی مسافر گاڑی کو جموں کی طرف چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
 

تازہ ترین