تازہ ترین

۔یومِ آئین 2020 | 71 سال پہلے ایک خود مختار بھارت کی بنیاد رکھی گئی

لیفٹیننٹ گورنر نے تقریبات میں حصہ لے کر آئین کی تمہید پڑھ کر سُنائی

تاریخ    27 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


 جموں//جموں کشمیر میں یومِ آئین تقریبات کی قیادت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سول سیکرٹریٹ میں ایک باوقار تقریب پر آئین ہند کی تمہید پڑھ کر سُنائی ۔ آئین کی71 ویں دوس پر لیفٹیننٹ  گورنر نے سرکاری ملازموں کو آئین کی حرمت برقرار رکھنے کا عہد دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ آئیے ہم آئین کی حرمت اور اس میں درج اقدار محفوظ و برقرار رکھنے کا عہد لیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آزادی برابری اور بھائی چارے کے جن اقدار پر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے آئین کو مرتب کرنے کے دوران اہمیت دی آج بھی اتنے ہی اہم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 71 سال پہلے ایک خود مختار اور متحدجدید بھارت کی بنیاد رکھی گئی جس کا دل اس کا آئین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر بھارت کی وحدت میں کثرت کو برقرار رکھنے کیلئے کام کرنا ہو گا اور یہ دن دُنیا کے طویل ترین لکھے آئین کو مرتب کرنے والوں کے تئیں اظہارِ تشکر اور تعظیم کے طور پر منانا چاہئے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کشمیر کے شہریوں پر زور دیا کہ انہیں بابائے آئین کی راہ پر چلنا چاہئے اور اپنے بنیادی فرایض اسی جوش و خروش کے ساتھ انجام دینے چاہئیں جس جوش و خروش کے ساتھ ہم اپنے بنیادی حقوق استعمال کرتے ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیران ، چیف سیکرٹری ، فائنانشل کمشنران ، انتظامی سیکرٹریز اور سول سیکرٹریٹ کے دیگر افسران و ملازم اس موقعہ پر موجود تھے ۔ 
 
 

 محکمہ ڈاک حکومت ہند کے کانگڑی اور قہوا پر سپیشل کور جاری کیا 

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے محکمہ ڈاک کی کانگڑی اور قہوا پر خصوصی کور(Cover) راج بھون میں جاری کئے جس کا مقصد جموں کشمیر کی ثقافت کو فروغ دینا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کشمیر یو ٹی کے محکمہ ڈاک کے افسروں کو ان دو خصوصی ڈاک کووروں کوجاری کرنے پر مبارکباد پیش کی جو یومِ آئین کے اہم موقعہ پر جاری کئے گئے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پوسٹل سروسزنے لیفٹیننٹ گورنر کو جانکاری دی کہ محکمہ ڈاک جموں کشمیر پوسٹل سرکل مزید خصوصی کوور جاری کر رہا ہے تا کہ جموں کشمیر کی ثقافت اور اس کے ورثے کو فروغ حاصل ہو سکے ۔ چیف پوسٹ ماسٹر جنرل جے اینڈ کے سرکل اور جموں کشمیر پوسٹل سرکل کے دیگر افسران اس موقعہ پر موجود تھے ۔ 
 

 

تازہ ترین