سرینگر میں جنگجوﺅں کے حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک

تاریخ    26 نومبر 2020 (29 : 03 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//شہر سرینگر کے مضافاتی علاقہ میں جمعرات کو جنگجوﺅں کے حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ شہر کے پارمپورہ میں اُس وقت پیش آیا جب جنگجوﺅں نے فوج کی ایک پارٹی پراندھادُھند گولیاں چلائیں۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق جنگجوﺅں نے ایچ ایم ٹی پارمپورہ 
خوشی پورہ علاقے میں فورسز پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے۔
آئی جی کشمیر وجے کمار نے کے این او کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ ایک گاڑی میں سوار تین جنگجو ﺅں نے فوج کی پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے۔
واقعہ کے فوراً بعد علاقے کی طرف اضافی فورسز اہلکار روانہ کئے گئے جنہوں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میںفورسز کا تلاشی آپریشن جاری تھا۔
 

تازہ ترین