کشمیر کے موسم میں نمایاں بہتر ی ،لداخ شاہراہ اور مغل روڑ مسلسل بند

تاریخ    26 نومبر 2020 (44 : 01 PM)   


یو این آئی
سری نگر// محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموں کشمیر خاص کروادی میں جمعرات کو موسم میں بہتری واقع ہوئی اور دن میں سورج نے بھی بادلوں کی اوٹ سے باہر آنے کی کئی کامیاب کوششیں کیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں ماہ دسمبر کی 2 تاریخ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔
تاہم وادی کشمیر کو لداخ کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ جمعرات کو چوتھے روز بھی بند رہے۔
 

تازہ ترین