اونتی پورہ میں80دُکانیں منہدم | حکومت نے کارروائی سے پہلے کوئی نوٹس نہیںبھیجا:متاثرین

تاریخ    26 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


سید اعجاز
ترال//اونتی پورہ میں انتظامیہ کی جانب سے 80دوکانیں اور دیگر تعمیراتی ڈھانچوںکو منہدم کیا۔قصبہ اونتی پورہ میںخار موڈ کے مقام پر انتظامیہ نے بدھ کے روز یہ کارروائی انجام دی ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ بدھ کی صبح علاقے میں کئی بلڈوزرنمودار ہوئے اور عوامی مزاحمت کے پیش نظر فورسز کی بڑی تعداد کو بھی تعینات کیا گیا ۔اس کارروائی میں تقریباً نصف کلو میٹر پر قائم مختلف قسم کی دوکانوں کو مسمار کیا گیا۔اس دوران یہاں اپنی دکانوں کو گرتے ہوئے دیکھ چند دوکاندار زار وقطاررو رہے تھے ۔متاثرہ دکانداروں نے بتایا کہ انہیں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا تاکہ وہ بھی اس حوالے سے کوئی اقدام کرلیتے۔فیاض احمد نامی ایک دکاندارنے بتایا کہ منگل کی شام ایک پٹواری نے انہیں اس حوالے سے مطلع کیا اور وہ چند گھنٹوں میں کچھ نہیں کر سکے ۔انہوںنے بتایاکہ وہ بھاری نقصا نات سے دو چار ہوئے ۔ایک شہری نے بتایاکہ انہیں صرف چار فٹ ہٹانے کی اطلاع دی گئی تھی تاہم بعد میں30فٹ تک تک تعمیرات کو مسمار کرکے انہیں بے گھر کر دیا گیا۔ایک متاثرہ شہری نے بتایا کہ ان کے پاس تحصیلدار کی جانب سے اجازت نامہ اور این او سی بھی موجود ہے لیکن آج انہوں نے ایک نہ سنی ۔ادھر ضلع انتظامیہ کا کہناہے کہ یہ دوکانیں اور دیگر تعمیرات سرکاری اراضی پر غیر قانونی طورقائم کئے گئے تھے اورانہیںقبل از وقت مطلع کیا گیا تھا ۔
 

تازہ ترین