شیری نارواو میں کورونا جانچ کیلئے دوبارہ مہم کاآغاز

تاریخ    25 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


فیاض بخاری
بارہمولہ //محکمہ صحت بارہمولہ نے ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر مین بازار شیری نارواو میں کورونا ٹسٹنگ مہم کا دوبارہ آغاز کیا۔ منگل کو مین مارکیٹ شیری میں بلاک میڈیکل آفیسر (بی ایم او) ڈاکٹر شیخ فاروق کی نگرانی میں اس مہم کا انعقاد کیا گیاجس میں تمام دکانداروں ، ٹرانسپورٹروں اور دیگر مسافروں کی جانچ کی گئی۔ لوگوں سے اپل کی گئی کہ وہ ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال کریں۔اس مہم میں بلاک شیری کے ڈاکٹر طارق احمد اور محکمہ صحت سے وابستہ دیگر ملازمین نے کیا۔اس موقع پر نائب تحصیلدار نارواو اور شیری پولیس کی ٹیم بھی موجود تھی۔
 

تازہ ترین