ضلع گاندربل میں موجود بجلی نظام درہم برہم | بوسیدہ ترسیلی لائنیں اور کھمبے عوام کیلئے پریشانی کا باعث

تاریخ    24 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


ارشاد احمد
گاندربل//ضلع گاندربل کے بیشتر علاقوں میں لٹکتی ہوئی ترسیلی لائنیں اور بوسیدہ کھمبے کسی بھی وقت جانی اور مالی نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ ضلع میں ہزاروں بجلی ٹرانسفارمر نصب کئے گئے ہیں اور ان کی دیکھ ریکھ کیلئے محکمہ بجلی کی جانب سے ہر سال کروڑوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں لیکن زمینی سطح پر کسی بھی بجلی ٹرانسفارمر کے قریب نہ ہی بہتر طریقے سے سوئچ بورڑیا دیگر آلات نصب ہیں اور نہ ہی بروقت ٹرانسفارمروں کا معائنہ کیا جاتا ہے جس کے سبب سردیوں میں ہزاروں ٹرانسفارمر خراب ہوجاتے ہیں۔ضلع میںبوسیدہ کھمبے اور ترسیلی لائنیں اور وہ بھی لٹکتی ہوئی ،کسی بھی وقت حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہیں۔
 
 
 

نیوکالونی گنڈ میں نصب بجلی ٹرانسفارمر خراب

غلام بنی رینہ

کنگن//نیو کالونی گنڈ کنگن گذشتہ12 روز سے گھپ اندھیرے میں ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بستی میں بارہ روز قبل 100 کے وی بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوگیا جس کے بعد ٹرانسفارمر کو محکمہ نے مرمت کرنے کے لئے گاندربل ورکشاپ لیا اور تب سے اب تک اسے بستی میں نصب نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے بستی میںگذشتہ بارہ روز سے شام ہوتے ہی اندھیرا چھاجاتا ہے۔ لوگوں نے کہا کہ اگر ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرکے بستی میں جلد نصب نہیں کیا گیا تو وہ سڑکوں پرآ کر محکمہ کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے جس کی ذمہ داری محکمہ بجلی پر عائد ہوگی۔

تازہ ترین