تازہ ترین

عالمی ادارہ صحت کاانتباہ

کورنا کی تیسرے لہر زیادہ نقصان دہ ہوگی

تاریخ    24 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کے نمائندہ خصوصی برائے کووڈ 19 ڈیوڈ نابارو نے خبردار کیا ہے کہ یورپ کو 2021 کے آغاز میں کروناوائرس کی تیسری لہر کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ایک انٹرویو میں ڈیوڈ نابارو کا کہنا تھا کہ یورپ میں پہلی اور دوسری کے بعد اب کرونا کی تیسری لہر کا خدشہ ہے، دنیا اگر دوسری لہر کو قابو کرنے میں ناکام رہی تو وبا کی تیسرے لہر پوری دنیا کیلئے سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم کرونا کے آغاز میں اس پر قابو نہیں پاسکے اور موقع گنوا دیا، اب وائرس کی دوسری لہر ہے، اگر حکومتوں نے ضروری ڈھانچہ نہیں بنایا تو اگلے سال وائرس کی تیسری لہر ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں کرونا معاملات میں کمی واقع ہوئی تھی لیکن اب پھر سے وبائی مرض بڑھ رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جرمنی اور فرانس میں مجموعی طور پر 33 ہزار نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔انہوں نے بتایا اسی طرح آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ میں روزانہ ہزاروں رپورٹ ہو رہے ہیں، سوئٹزرلینڈ میں بیماریوں اور اموات کی شرح بلند سطح تک پہنچ سکتی ہے، کرونا کے خلاف سخت حکمت عملی اپنانی ہوگی۔ڈیوڈ نابارو کا مزید کہنا تھا کہ ایشیائی ممالک میں انفیکشن کی شرح نسبتاً کم ہے۔ 
 

تازہ ترین