تازہ ترین

۔26نومبر تک موسم جوں کا توں رہیگا : لوٹس

تاریخ    24 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


 سرینگر /اشفاق سعید /محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ جموں وکشمیراورلداخ میں بارشوں اوربرف باری کارواں سلسلہ26نومبر تک جاری رہے گا ۔محکمہ کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کہاہے کہ کشمیروادی ،چناب ویلی ،خطہ پیرپنچال اورلداخ میں موسمی صورتحال25نومبرتک جوں کی توں رہنے کاامکان ہے ۔انہوں نے گزشتہ دنوں جاری کی گئی موسمیاتی ایڈوائزری کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیشگوئی کی ہے کہ برف باری اوربارشوں کاتازہ سلسلہ 23سے25نومبرتک جاری رہ سکتاہے اور26نومبر سے موسم میں بہتری آئے گی ۔انہوں نے مزیدکہاکہ برف باری اوربارشوں کاسلسلہ جاری رہنے کی صورت میں اہم شاہراہوں پرٹریفک کی نقل وحمل متاثررہے گی ۔