برفانی تودوں کے گرآنے کی وارننگ

تاریخ    24 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


اشفاق سعید
سرینگر//بالائی اور میدانی علاقوں میں تازہ برف باری کے بیچ صوبائی انتظامیہ نے وادی کے 6اضلاع کے بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرآنے کاانتباہ جاری کیا ہے ۔برفانی تودوں اوربرفانی طوفان سے متعلق الگ الگ وارننگ جاری کرتے ہوئے محکمہ موسمیات اورصوبائی انتظامیہ کشمیر نے کہاہے کہ کپوارہ کے بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرآنے کازیادہ خطرہ لاحق رہے گاجبکہ بانڈی پورہ ،بارہمولہ ،اننت ناگ ،کولگام اورگاندربل اضلاع کے بالائی علاقوں میں بھی برفانی تودے گرآنے کاامکان ہے ۔اتوار کے بعدسوموار کوجاری کی گئی وارننگ میں بتایاگیاہے کہ بالائی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کواپنی نقل وحمل میں اگلے کچھ دنوں کے دوران احتیاط برتنی ہوگی ۔حکام نے بتایاکہ رواں موسمی صورتحال میں جنگلوں کے نزدیک رہنے والے لوگ کسی بھی کام سے جنگلوں کارُخ نہ کریں ،کیونکہ برف باری اوربارشیں ہونے کے بعدکوئی بھی حادثہ رونما ہوسکتاہے ۔
 

تازہ ترین