تازہ ترین

کولگام کے شہری کا پی ایس اے کالعدم قراردیا

تاریخ    24 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//گزشتہ برس اپریل میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کئے گئے کولگام کے ایک شہری کی نظر بندی کو عدالت عالیہ نے کالعدم قرار دیا۔جسٹس علی محمد ماگرے ،نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ  گلزار احمد گنائی ولدعلی محمد گنائی ساکن آرہ ضلع کولگام کو فوری طوراحتیاطی نظر بندی سے رہا کرے۔گنائی نے ضلع مجسٹریٹ کے8اپریل2019کے  اُسے نظر بندرکھنے کے حکم کوچیلنج کیاتھا۔گنائی کے وکیل محمداشرف وانی اورسرکاری وکیل کے دلائل سننے کے بعدعدالت نے کہا کہ نظر بند کو حکام کی طرف سے وہ مواد فراہم نہیں کیا گیا جن کی بنیاد پر ضلع مجسٹریٹ نے انہیں نظر بند رکھنے کا حکم دیاتھا ۔