تازہ ترین

ویکسین کی تیاری اور فراہمی کیلئے عالمی برادری سے تعاون کریں گے: چین

تاریخ    24 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


 بیجنگ// چین کے صدر شی جن پنگ نے جی-20 سمٹ کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوڈ- 19 ویکسین کے تعاون کو عالمی سطح پر بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے ریاض میں ہونے والی ورچوئل جی-20 سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دوران عالمی سطح پر نقل و حمل کو آسان بنانے کے لیے پالیسیوں پر عالمی ہم آہنگی بے حد ضروری ہے۔صدر شی جن پنگ نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں دوا ساز کمپنیاں اور تحقیقی ادارے کوویڈ 19 کی ویکسین کی تیاری پر کام کر رہے ہیں اور کئی ویکسینز کی ہزاروں رضاکاروں پر آزمائش بھی جاری ہے، چین میں بھی 5 ویکسینز کی تیاری تیسرے اور آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔اس حوالے سے چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چین ویکسین کی تحقیق، پیداوار اور منصفانہ تقسیم کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے اور دوسرے ترقی پذیر ممالک کو مدد اور معاونت پیش کریں گے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی میزبانی میں ریاض میں دو روزہ جی-20 سمٹ کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں رکن ممالک نے آن لائن شرکت کی۔
 

تازہ ترین