تازہ ترین

مئی تک امریکہ میں زندگی معمول پر آنے کی اْمید

تاریخ    24 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


لندن//امریکہ میں کرونا وائرس ویکسین کی تیاری اور اس کی تیزی کے ساتھ ترسیل کے حکومتی منصوبے 'آپریشن وارپ اسپیڈ' کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکہ میں مئی تک 'ہرڈ امیونٹی' یعنی بیشتر امریکیوں میں وائرس کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا ہو سکتی ہے۔اتوار کو ایک انٹرویو کے دوران 'آپریشن وارپ اسپیڈ' کے سربراہ مونسیف سلاؤ نے کہا کہ ویکسین کی منظوری ملتے ہی 24 گھنٹوں کے دوران اسے ملک بھر میں مقررہ مقامات تک پہنچا دیا جائے گا۔ویکسین کی ترسیل کے بعد 'ہرڈ امیونٹی' سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سلاؤ کا کہنا تھا کہ وہ ہر ماہ دو کروڑ افراد کو ویکسین کی خواراک دینے کے قابل ہوں گے۔اْن کے بقول، " کرونا کی ویکسین اگر 95 فی صد تک مؤثر ہے تو امریکہ کی 70 فی صد آبادی میں اس بیماری کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا ہو چکی ہو گی اور ایسا اندازاً مئی 2021 تک ممکن ہو سکے گا۔
 

تازہ ترین