مزید خبرں

تاریخ    24 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


انجمن علماء وائمہ مساجدکا حیدر پورہ میں اجلاس منعقد

ائمہ اور موذنوںکے قلیل وظیفوںپر تشویش،مکاتب میں بچوں کو قرآن پڑھانے پر زور

 سرینگر// علمائے کرام وائمہ مساجد ہرمسئلے میں ایک دوسرے کے مددگار بنیں ،مساجد کی انتظامیہ ائمہ کرام اور مساجدکے موذنوں کو معقول وظیفہ دیں اورمکاتب میں بچوں کو قرآن کریم تجویدکیساتھ پڑھانے کا اہتمام کیا جائے۔ ان باتوں کا اظہار علماء کرام وائمہ مساجد کے متحدہ فورم انجمن علماء وائمہ مساجدجموں وکشمیرکے ضلعی نظم سرینگر کے زیر اہتمام ضلعی مجلس شوریٰ کے ایک اجلاس میں علماء کرام وائمہ مساجد نے کیا ۔بیان کے مطابق سرینگر میں انجمن علماء ضلع سرینگر کی مجلسِ شوریٰ کا ایک مشترکہ اجلاس معروف دینی دانشگاہ جامعہ اشرف العلوم حیدرپورہ میں زیر صدارت معروف استادحدیث مفتی عابد حسین نائک القاسمی سیکریٹری مجلسِ تحفظ ختم نبوت جموں وکشمیر منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے حوالے سے غوروخوض ہوا ۔اجلاس میں جہاں ائمہ مساجد کے قلیل وظیفے پر تشویش کا اظہار کیا گیا وہیں ائمہ مساجد اور موذنوںکے قلیل سے قلیل تر وظیفے پر کام کرنے کو سراہاگیا، البتہ مساجد کی انتظامیہ کو اس طرف توجہ دینے کی گزارش کی گئی۔ اجلاس میں صباحی ومسائی مکاتب کے اندر طلبہ وطالبات کی تعلیم کو مظبوط بنانے پرغوروخوض کیا گیا اور آئمہ سے بچوں کو تجوید کے ساتھ قرآن کریم پڑھانے کی تلقین کی گئی۔ اجلاس میں استاد حدیث اور ضلع صدر سرینگر انجمن علماء مفتی حسین احمد قاسمی امام مسجد حمزہ لال چوک ،ضلعی سرپرست مولانا عبد العزیز صفدر مہتمم دارالعلوم امدادیہ نٹی پورہ سرینگر ،مفتی شوکت احمد قاسمی ضلع سکریٹری و امام جامع مسجد حبہ کدل ،مولانا محمد شفیع ترالی ناظم دارالعلوم نورالقران سنگم ، رکن مجلس شوریٰ حافظ مشتاق احمد ، مولانا محمد نصر اللہ ،حافظ محمد ہاشم ،حافظ ریاض احمد ،حافظ فاروق احمدکے علاؤہ علماء کرام وائمہ مساجد نے شرکت کی۔
 

پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت 

سرینگر//سابق وزیر اور اپنی پارٹی کے سربراہ محمد الطاف بخاری کے بھائی کی حفاظت پر تعینات پولیس اہلکار سرینگر میںدل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ اپنی پارٹی کے چیف الطاف بخاری کے بھائی طارق بخاری کی حفاظت پر معمور ذاتی محافظ، شوکت احمد جو کہ بخاری کی رہائش گاہ  شیخ باغ سر ینگرپر تعینات تھا، سوموار کو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے فوت ہوا ۔ شوکت احمد نے سینے میں سخت درد کی شکایت کی جس کے بعد اس کو فوری طور پر نیم بے ہوشی کی حالت میں صدر ہسپتال سرینگر پہنچایا گیاجہاں ڈاکٹروںنے اُسے مردہ قراردیا ۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
 
 

تازہ ترین