آ مد نی سے زیادہ جائیداد رکھنے کا شاخسانہ

نائب تحصیلدارراوپورہ کے خلاف کیس درج، دستاویزات ضبط

تاریخ    24 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//اینٹی کروپشن بیورو نے نائب تحصیلدار راولپورہ سرینگر عبدالرشید ملہ کے خلاف آ مد نی سے زیادہ اثاثوں کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرلی ہے جبکہ چاڈورہ اور راولپورہ بڈگام میںاسکے دو رہا شی بنگلوں پر چھاپوں کے دوران کچھ قابل اعتراض دستاویزات ضبط کرلی گئیں۔ اے سی بی نے اس ضمن میں ملزم کے خلاف ایک ایف آئی آر نمبر 25/2020 کے تحت درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ مذ کورہ نائب تحصیلدار کے پاس شا پنگ کمپلیکس مکان وغیرہ کی صورت میں بھاری اثاثوں  کے رکھنے کی تصدیق کی بنیاد پر درج کیا گیا اور اس نے  2008 سے 2019 تک یہ ساری جائیداد اپنے اور اپنے رشتہ داروں کے نام پر کی ہے جن میں گریڈ چاڈور ہ کے نزدیک چار دکانیں و اراضی ، دوائن چاڈورومیں شاپنگ کمپلیکس، ہسی پورہ چاڈورہ میں ایک بہت بڑا عالی شان گھر،امام باڈہ چاڈورہ کے قریب ایک بہت بڑا مکان، راولپورہ میں ایک بہت بڑا پیالٹی ہاؤس،دولت پورہ چاڈورہ میں اور ہسی پورہ میں اراضی شامل ہیں ۔ تحقیقات کے دوران اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ ملزم کو سال 2008سے لے کر2019 تک تقریبا ً45لاکھ کی تنخواہ حاصل کی ہے اور مذکورہ مدت میں عبد الرشیدملہ کے ذریعہ حاصل کردہ مذکورہ جائیداد کی مالیت کروڑوں روپے کی ہے جو اس کے ذرائع آمدنی سے بالکل غیر متناسب ہے۔ اس ضمن میںآج ، اینٹی کرپشن بیورو نے چاڈورہ اور راولپورہ بڈگام میں عبدالرشید ملہ کے گھروں میں تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ، مذکورہ کیس سے متعلق کچھ قابل اعتراض دستاویزات ضبط کرلئے گئے۔کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔(سی این ایس)
 

تازہ ترین