تازہ ترین

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھراضافہ

تاریخ    23 نومبر 2020 (00 : 12 AM)   


نیوزڈیسک
نئی دہلی // اتوار کے روز مسلسل تیسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا۔جمعہ کے روز ، دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 48 دن کے بعد پہلی بار اضافہ کیا گیا تھا۔سرکاری شعبے کی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کے مطابق ، آج ملک کے چار بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمتوں میں 18 سے 20 پیسے اور پیٹرول میں آٹھ پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔ دہلی میںڈیزل 19 پیسے مہنگا ہے اور  پٹرول 08 پیسے فی لیٹرمہنگا ہوا ہے ۔گھریلو مارکیٹ میں ، ڈیزل کی قیمت میں آخری ترمیم 2 اکتوبر کو ہوئی تھی ، جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 58 دن سے مستحکم تھی۔ پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو 7 سے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کے مطابق ، دہلی میں آج پیٹرول کی قیمت 81.46 روپے ہے جبکہ ڈیزل 71.07 روپے فی لیٹر ہے ۔ تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول 88.16 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 77.54 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔کولکاتہ میں پٹرول 83.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 74.64 روپے فی لیٹر پر آگیا۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.53 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 76.55 روپے فی لیٹر تھی۔