پونچھ میں بھاجپا کی الیکشن مہم روا ں دواں

تاریخ    23 نومبر 2020 (00 : 12 AM)   


حسین محتشم
 پونچھ//بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدر پونچھ اور ضلعی ترقیاتی کونسل انتخاب میں پونچھ بلاک کے پارٹی کے امیدوار انجینئر محمد رفیق چستی نے کھنیتر، ٹانڈا، دپریاں اورگلی چرون جیسے دیہی علاقوں کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے ان علاقوں کی عوام سے ملاقات کر کے انھیں ووٹ اور سپورٹ کی اپیل کی۔ انہوںنے مختلف مقامات پر اجلاس بھی منعقد کئے جہاں مقامی لوگوں نے بنیادی سہولیات فراہم نہ ہونے کی وجہ ان کو درپیش مسائل سے انھیں روشناس کیا۔انجینئر محمد رفیق چستی نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ہر حال میں ان کے مسائل کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرکار ہے اگر وہ کامیاب ہوتے ہیں تو وہ علاقہ میں سڑک ، پانی، بجلی ، صحت اور راشن جیسی سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ذات پات، رنگ نسل اور مسلک سے اوپر اٹھ کر اپنے ووٹ کا سوچ سمجھ کر استعمال کریں اور ایسے نمائندوں کو کامیاب بنائیں جو ان کے مسائل حل کریں۔

تازہ ترین