ایلن کیریئر انسٹی ٹیوٹ کا سرینگر میں سٹیڈی سنٹر قائم

تاریخ    23 نومبر 2020 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// آئی آئی ٹی ،جے ای ای اور پری میڈیکل کوچنگ کیلئے کوٹا کے معروف ایلن کیریئر انسٹی ٹیوٹ نے سرینگر میں سٹیڈی سنٹر کھولا ہے ۔سرینگرکے نسیم باغ علاقے میں کشمیر یونیورسٹی کے عقب میں Allen Career Institute کے سٹیڈی سنٹر کے قیام کے ساتھ ہی بھارت میں اس انسٹی ٹیوٹ کے سٹیڈی سنٹروں کی تعداد 26ہوگئی ہے ۔21 نومبر کوسٹیڈی سنٹر کا افتتاح پرائیوٹ سکول ایسوسی یشن کے صدر جی این واراور  ایلن کیریئر انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر برجیش مہیشوری نے کیا جبکہ اس موقعہ پر دیگر مہمان بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر  برجیش مہیشوری  نے کہا کہ سرینگر اور اسکے ملحقہ علاقوں کے وہ امیدوار جو قومی سطح کے مقابلہ جاتی امتحانات جن میں IIT-JEE, NEET-UG, JEE (Main), KVPY اور دیگر بین الاقوامی سطح کے امتحانی مقابلوں میں کامیابی پانا چاہتے ہوں ،وہ داخلہ لے سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امسال ایک لاکھ طلاب نے Allen Career Institute  کے مختلف سنٹروں میں داخلہ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طلاب کو ایلن اسکالرشپ داخلہ ٹیسٹ اور کارکردگی میں کی بنیاد پر 90فی صد تک سکالرشپ دی جائے گی اور پہلا سکالر شپ ٹیسٹ 29نومبر کو ہوگا جس میں میٹرک اور گیارویں جماعت کے طالب علم شریک ہونگے جبکہ 12جماعت کے طالب علموں کا ٹیسٹ11دسمبر کو لیا جائے گا۔یتیم اور غریب کنبوں سے تعلق رکھنے والے طلاب کو چھوٹ دی جائے گی۔