سردی کی شدت کے بیچ سنڈے مارکیٹ میں گہما گہمی | لوگوں نے گرم ملبوسات کی جم کر خریداری کی

تاریخ    23 نومبر 2020 (00 : 12 AM)   
(عکاسی: امان فاروق)

نیوز ڈیسک
سرینگر // سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کل لالچوک کے مشہور سنڈے مارکیٹ میں گرم ملبوسات کی خریداری کرنے والوں کا زبردست رش دیکھنے کو ملا ۔پچھلی اتوار کی طرح اس بار بھی پولو ویو، لالچوک اور ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میںسجنے والے سنڈے مارکیٹ میں زبردست گہما گہمی دیکھنے کو ملی۔ شہر سمیت اس کے گردونواح سے آئے ہوئے لوگوں نے نہ صرف بازار سے گرم ملبوسات کی جم کر خریدای کی بلکہ گرم کمبل ، جرابے او ر جوتوں کی بھی خاصی خریداری کی گئی۔ٹوریسٹ سنٹر سے لیکر امیراکدل تک بازار میں صبح سے ہی مارکیٹ میں مردزن اور بچوں کا بھاری رش دیکھا گیا جہاں چھاپڑی فروشوں نے چھاپڑیاںلگاکر مال سجا رکھا تھا اور وہ گاہکو ں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے آوازیں لگا رہے تھے۔گاہک اپنے من پسند کپڑوں کو اٹھا کر دیکھ رہے تھے۔
 

تازہ ترین