آتشزدگی وارداتیں | شوپیان میں ہسپتالی عمارت،ونپوہ میں دکان خاکستر

تاریخ    23 نومبر 2020 (00 : 12 AM)   


شاہد ٹاک+خالد جاوید
 شوپیان+کولگام //جنوبی ضلع شوپیان میں قائم ضلع ہسپتال کی ایک عمارت آگ کی واردات میں خاکستر ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اتوار کی صبح 3 بجے کے قریب ضلع ہسپتال میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس سے ہسپتال کی ایک عمارت خاکستر ہوگئی۔ اس عمارت کے سرجیکل اور زچگی وارڈ میں موجود مریضوں کو بحفاظت باہر نکال کر دوسری عمارت میں منتقل کیا گیا ۔ فائر سروسز محکمہ کے اہلکارفوری طور جائے واردات پر پہنچ گئے جنہوںنے آگ پر قابو پا لیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ادھر ونپوہ اننت ناگ میں سنیچر کی شام دیر گئے سبزار احمد شاہ ولد غلام احمدکی ڈیجیٹل سٹوڈیو نامی دوکان آگ کی پُراسرار واردات میں  خاکستر ہوئی۔ معلوم ہواکہ آناً فاناً لاکھوں روپے کے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر چیزیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔اطلاع ملتے ہی فائر سروس عملہ جائے واردات پر پہنچا اور آگ پر قابو پاتے ہوئے گنجان آبادی والے علاقے کو مزید تباہی سے بچایا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرلیا ہے۔
 

تازہ ترین