چکریشی پورہ میں سرکاری میوہ باغ کی حالت ناگفتہ بہ

تاریخ    23 نومبر 2020 (00 : 12 AM)   


عازم جان
بانڈی پورہ//چکریشی پورہ بانڈی پورہ میںچوبیس کنال اراضی پر مشتمل محکمہ ہارٹی کلچر کا میوہ باغ لاپرواہی کی وجہ سے تباہ ہوچکا ہے۔ اس سرکاری باغ میںکئی درخت خراب ہوچکے ہیں ۔اس باغ کے اردگرد فینسنگ نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے آس پاس کی آبادی باغ میںبھیڑ بکریاں چراتے ہیں ۔اس خوبصورت میوہ باغ میں لوگ جوا کھیلتے ہیں اور بچے کرکٹ کھیلتے ہیں ۔ محکمہ ہارٹی کلچر نے یہاں دیکھ ریکھ کے لئے ایک کیجول ملازم کوتعینات کیا ہے جومقامی لوگوں کے سامنے بے بس دکھائی دے رہا ہے۔ اگرچہ سیکریٹری ایگریکلچر اور ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر سے پچھلے پانچ برسوں کے دوران اس سرکاری باغ کی ناگفتہ بہ حالت تبدیل کرنے کیلئے کئی بارعوام نے رجوع کیا ہے اور دیوار بندی ونرسری لگانے کی مانگ کی ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔تین برس قبل سیکریٹری زراعت منظور احمد لون نے دیوار بندی کے لئے پروجیکٹ کو منظوری دی تھی لیکن وہ پروجیکٹ ابھی تک کاغذوں تک ہی محدود رہا ہے ۔مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اس سرکاری اثاثہ محفوظ رکھنے کے لئے سرکار فوری توجہ مبذول کرے۔ 
 

تازہ ترین