آرپار گولہ باری | اوڑی کے متاثرین میں امداد تقسیم

تاریخ    23 نومبر 2020 (00 : 12 AM)   


ظفر اقبال
اوڑی//اوڑی میں اتوار کوحالیہ گولہ باری سے متاثرہ کنبوں میں نقدامداد فراہم کی۔ ایس ڈی ایم اوڑی ریاض احمد ملک نے حالیہ گولہ باری سے 20 متاثرہ کنبوں میں ریڈ کراس سوسائٹی کے تین لاکھ 95 ہزار روپئے بطور امداد فراہم کئے جن میں گولہ باری سے ہلاک ہونے والے 4 افرادافرار احمد ولد لطیف احمد گوجر ساکن گوہالن،طاہر احمد ولد عبدالجلیل میر ساکن سلطان ڈھکی، ارشاد احمد ولد کرامت حسین گنگیال ساکن بانڈی کملکوٹ اور فاروقہ بیگم زوجہ بشیر احمد ڈار ساکن بلکوٹ اوڑی کے لوحقین میں نقدامداد فراہم کی اور گولہ باری سے زخمی ہوئے 6 افرد  کے علاوہ مزید 10 رہائشی مکانوں کو نقصان ہوا تھا ،میں بھی امداد فراہم کی۔
 

تازہ ترین