تازہ ترین

گوشت کی قیمتوں پر تنازعہ | کشمیر اکنامک الائنس کا معاملے کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش

تاریخ    23 نومبر 2020 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//کشمیر اکنامک الائنس نے حکومت کو مٹن ڈیلروں کے ساتھ افہام و تفہیم کے ساتھ گوشت کی قیمتیں مقرر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکطرفہ فیصلے کے نتیجے میں بلیک مارکیٹنگ کا خدشہ لاحق ہے۔ الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار نے کہا کہ گوشت کی قیمتوں کو طے کرنے کے دوران اس سے منسلک کاروباریوں کو بھی اعتماد میں لیا جانا چاہے تھا۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے قیمتیں مقرر کرنے کے دوران مٹن ڈیلروں اور قصابوں کی آراء کو ملحوظ نظر نہیں رکھا،جس کی وجہ سے ان میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔انہوں نے انتظامیہ اور ڈیلروں کے درمیان اس معاملے کو حل کرنے میں اپنی ثالثی بھی پیش کی۔ڈار نے کہا کہ سرکار کو چاہے کہ مٹن ڈیلروں کو بھی اعتماد میں لیا جائے تاکہ افہام و تفہیم کے ساتھ معاملہ حل ہو۔