پولیس کے فلاحی اقدامات | اہلکاروں اور افسروں کے حق میں امداد اور قرضوں کی منظوری

تاریخ    23 نومبر 2020 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں// پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے پولیس اہلکاروں کے لئے زیادہ سے زیادہ فلاحی اقدامات کی فراہمی اور فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مالی مدد فراہم کرنے کے مقصد کو جاری رکھتے ہوئے 345 افسران اور اہلکاروں کے حق میں ریلیف اورفلاحی قرضوں کی منظوری دی۔اس سلسلے میں پولیس ہیڈکواٹر کی جانب سے جاری ایک آرڈر کے مطابق  294 اہلکاروں کے حق میں اپنی اوراپنوں کی شادی کے اخراجات پورے کرنے کے لئے 2.9 کروڑ روپے منظورکئے گئے جبکہ اپنے اوراہل خانہ کے علاج ومعالجہ کے لئے 37 اہلکاروں کے حق میں 52 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔8 اہلکاروں کو اپنے بچوں کی اعلی تعلیم کے لئے فلاحی قرضہ فراہم کیا گیا ہے۔ پانچ پولیس اہلکاروںکو ان کے بچوں کے  ختنہ ، اکھنڈ پاٹھ کیلئے ڈھائی لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔س آرڈر کے تحت دس اہلکاروں کے حق میں فلاحی امداد میں بھی 1.5 لاکھ سے زائد کی منظوری دی گئی ہے۔ پولیس اہلکاروں کو منظور شدہ فلاحی قرضہ قابل واپسی ہے اور ان کی تنخواہوں سے ماہانہ قسطوں میں بلا سود وصول کیا جاتا ہے۔ اس رقم کو مرکزی پولیس ویلفیئر فنڈ سے منظور کیا گیا ہے۔
 

تازہ ترین