تازہ ترین

دوبارہ باکسنگ نہیں کروں گا، بھیڑ بکریاں پالوں گا: خبیب

تاریخ    22 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


واشنگٹن/مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) میں ناقابل شکست رہنے والے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف کا کہنا ہے کہ وہ اب دوبارہ باکسنگ کی دنیا میں نہیں آئیں گے بلکہ بھیڑ بکریاں پالیں گے۔خبیب کا کہنا تھا کہ میں سیاست میں آنے سے متعلق  دلچسپی نہیں رکھتا۔ انہیں لگتا ہے کہ سیاست میں جانے کی ابھی عمر نہیں۔ 32 سالہ خبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ میں نے رنگ کو خیر باد کہہ دیا ہے اور ایم ایم اے سے بھی علیحدگی اختیار کر لی ہے مگر یہ پیسہ اور شہرت بار بار آپ کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔خبیب کا کہنا تھا کی میں اس حوالے سے ڈٹا ہوا ہوں اور اپنے فیصلے پر نظرثانی بھی نہیں کرنا چاہتا کہ میں رنگ میں کبھی واپس جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ میں ابھی نوجوان ہوں اور یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہا ہوں جب تعلیم مکمل ہو گی تو میں سوچوں گا کہ پیشہ ورانہ زندگی میں مجھے کیا کرنا ہے۔انہوں نے اپنے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک میں نے یہ سوچا ہے کہ میں بھیڑ بکری اور گائے پالوں گا اور اس کا بزنس چلاوں گا۔ خبیب کا کہنا تھا کہ یں اپنے گاؤں کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کچھ کروں گا۔