تازہ ترین

زائر ہ وسیم کی مداحوں سے اپیل

سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تصاویر ہٹائیں

تاریخ    22 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


سرینگر //سابق اداکارہ زائرہ وسیم نے ہفتے کے روز مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی تصاویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہٹائیں اور شیئر نہ کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔قومی ایوارڈ یافتہ اداکارہ ، جنہوں نے سن 2019 میں بالی وڈفلم انڈسٹری کو خیرباد کہا تھا، نے مداحوں سے درخواست کرنے کیلئے انسٹاگرام کا سہارا لیا ۔انہوں نے کہا’’ہیلو سب! !! میں ہر ایک کا مسلسل محبت اور مہربانی کیلئے شکریہ ادا کرتی ہوں لیکن میں آپ سے صرف ایک لمحے کا وقت لینا چاہتی ہوں’میری حمایت کرنے کیلئے آپ سب کا شکریہ ،آپ سب نے پیار اورمحبت دیا، میری آپ سے گزارش ہے کہ براہ کرم میری تصاویر کو اپنے اکاؤنٹس سے اتاریں اور دیگر مداحوں کو بھی ایسا کرنے کیلئے کہیں۔‘‘

تازہ ترین