ماہانہ مشاہرے میں اضافے کا مطالبہ

محکمہ مال کے چوکیداروں کا پریس کالونی میں احتجاج

تاریخ    22 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//محکمہ مال کے ساتھ کام کرنے والے چوکیداروں نے ماہانہ مشاہرے میں اضافے کے مطالبے کو لیکر کل پریس کالونی میں احتجاج کیا ۔ اس موقعہ پرچوکیدار ایسوسی ایشن کے چیئرمین بشیر احمد نے بتایا کہ پچھلے70 سالوں سے معمولی مشاہر ے کے عوض ان کا استحصال کیا جارہا ہے حالانکہ انہیںپولیس کی ڈیوٹی سے لے کر انسداد تجاوزات کی کاروائی تک ہر قسم کی ذمہ اریاںسونپی جار ہی ہیں لیکن انکے مشاہروں میںکوئی اضافہ نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام مزدور کو ایک دن کے کام کے مقابلے میں 500 روپے ملتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ برسوں قبل انہیں وردیاں فراہم کی گئیں لیکن وہ بھی میلی اور خراب ہوئی ہیں۔حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں تجاوزات کو ہٹانے کیلئے استعمال کیا جاتاہے جو کبھی کبھی ہماری زندگی کو خطرے میں ڈال دیتی ہے تاہم حکام ہماری مالی پریشانیوں پر کبھی غور نہیں کرتی جن کا ہمیں سامنا ہے۔مظاہرین نے اپنے مشاہروں میں روزانہ کم سے کم 450 روپے اضافے کا مطالبہ کیا۔
 

تازہ ترین