تازہ ترین

پاکستانی ڈرون کی دراندازی

بھارت پاک سرحد پر700 میٹر اندر داخل

تاریخ    21 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   
(File Photo)

سید امجد شاہ
جموں//پاکستان کی طرف سے جمعہ کی شام ایک ڈرون سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے اندر 500سے700 میٹر کے فاصلے پر داخل ہوا جس سے مقامی باشندوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔انسپکٹر جنرل بی ایس ایف جموں فرنٹیئراین ایس جموال نے بتایا’’مستعدبی ایس ایف اہلکاروں نے ڈرون کو دیکھا لیکن اندھیرے کی وجہ سے اسے مناسب طریقے سے نہیں دیکھا جاسکتا تھا، جب بین الاقوامی سرحد پر سانبہ میں یہ قریب 500سے700 میٹر کے فاصلے پر تھا‘‘۔جموال نے بتایا کہ اہلکاروں نے ڈرون پر فائر کیا، جیسے ہی ڈرون آیاتو سیکورٹی کو الرٹ کردیا گیا ہے اور علاقے کی گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ماضی میں اسی طرح کے ڈرونز نے کٹھوعہ ضلع میں ہند پاک سرحد عبور کی تھی جبکہ جموں کے اکھنور سیکٹر میں اسلحہ گرنے کا ایک اور واقعہ بھی پیش آیاتھا۔