جابجا بجلی کی آنکھ مچولی ،صارفین پریشان

تاریخ    21 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
 سرینگر / پرویز احمد/شہر خاص کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے صارفین پریشان ہیں۔ شہر خاص کے نوہٹہ، خانیار، رعناواری سعدہ کدل ، شاہ آباد ، کاٹھی دروازہ اور دیگر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگوں کی ناک میں دم ہوگیا ہے۔ سعدہ کدل سے تعلق رکھنے والے محمد علی نے کہا کہ ’’ رعناواری، سعیدہ کدل اور دیگر علاقوں میں ہر 4گھنٹوں کے بعد 3گھنٹوں کیلئے بجلی غائب رہتی ہے‘‘۔علی محمد نے کہا کہ 24گھنٹوں کے دوران صرف 12گھنٹے بجلی سپلائی کی جاتی ہے جبکہ دیگر 12گھنٹے بجلی گل رہتی ہے‘‘۔مذکورہ شہری نے کہاکہ ’’ بجلی کے غیر اعلانیہ کٹوتی شیڈول کی وجہ سے نہ صرف مریضوں (جن کو آکسیجن مشین کیلئے بجلی ضرورت ہوتی ہے)اور مساجد جانے والے لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے بلکہ امتحانات میں مصروف بچے بھی پڑھائی کرنے سے قاصر ہے‘‘۔خانیار سے تعلق رکھنے والے منظور احمد نامی طالب علم نے بتایا ’’ کشمیر میں امتحانات دوران سردی ہی ہوتے ہیں اور ان ایام میں بجلی کی عدم دستیابی سے انکی تعلیم کافی حدتک متاثر ہوتی ہے۔‘‘۔شہر خاص کے حضرت بل ، لال بازار، نوشہری، صورہ اور دیگر علاقوں میں رہنے والے لوگوں نے ضلع انتظامیہ سرینگر اور ریاستی سرکاری سے اپیل کی ہے کہ بجلی کی دستیابی کو یقینی بناکر لوگوں کو راحت پہنچائیں۔   
 

تازہ ترین