شہر کی سڑ کو ں پر موت کا رقص جاری | رواں برس ستمبر تک 187سڑک حادثات میں29شہری ہلاک، 194زخمی | قانون کی خلاف ورزیاںکرنے پر 40ہزار چالان کئے گئے

تاریخ    21 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
  سرینگر// شہر میںرواں برس کے ستمبر مہینے تک 187سڑک حادثات میں29لوگ ہلاک ہوگئے جبکہ 194زخمی ہوئے ۔محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف40 ہزار کے قریب چالان کئے گئے ۔محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق جنوری کے مہینے میں شہر میں26سڑک حادثات کے دوران7لوگوں کی موت ہوئی اور 29زخمی ہوئے۔  فروری میں28سڑک حادثات کے دورا ن2لوگ ازجان ہوئے اور 36زخمی ہوئے جبکہ مارچ میں28سڑک حادثات میں 7لوگوں کی موت ہوئی اور 22زخمی ہوئے ۔ اپریل میں کورونا لاک ڈائون کے بیچ گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر رہی اور صرف 7سڑک حادثات رونما ہوئے جس کے دوران 10لوگ زخمی ہوئے اور کسی بھی شہری کی جان نہیں گئی۔محکمہ کے اعدادوشمار کے مطابق مئی میں شہر سرینگر میں 23سڑک حادثات میں 3لوگوں کی موت ہوئی ہے اور19زخمی ہوئے ہیں۔جون میں 16سڑک حادثات کے دوران 2لوگوں کی موت ہوئی اور 15 زخمی ہوئے جبکہ جولائی میں26سڑک حادثات میں 4لوگوں کی موت ہوئی اور 28زخمی ہوئے۔اسی طرح اگست میں 17سڑک حادثات میں1شہری از جان ہوا اور 17زخمی ہوئے۔ستمبر میںشہر کی سڑکوں پر 18سڑک حادثات میں3 لوگوں کی موت ہوئی اور 18زخمی ہوئے اور اس طرح شہر کی سڑکوں پر بھی موت کا خونین رقص جاری رہا۔سی این ایس کے مطابق محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے پر مرتکبین پر جرمانہ عائد کیا گیا اور رواں سال محکمہ نے شہر سرینگر میں کورٹ اور کمپاونڈ کے 40 ہزار چالان کئے ۔ محکمہ کے مطابق زیادہ تر سڑک حادثات تیز رفتاری، گاڑی چلانے کے دوران موبائل فون کا استعمال ایک دوسرے پر سبقت لینا اوور لوڈنگ اور سڑکوں کی خستہ حالی ہے تاہم محکمہ ایسے ڈرائیوروں کے خلاف کاروئی عمل میں لارہا ہے جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
 

تازہ ترین