علمگری بازار چوک سے نوشہرہ تک رابطہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل

تاریخ    21 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


ارشاد احمد
سرینگر//شہر خاص کی متعدد اندرونی اور ذیلی رابطہ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔ رواں سال ضلع انتظامیہ سرینگر کی جانب سے اگرچہ کئی رابطہ سڑکوں پر میکڈم بچھایا گیا تاہم ڈاون ٹاون میں متعدد رابطہ سڑکیں انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل رہ گئیںعلمگری بازار چوک سے لیکر نوشہرہ تک 2کلومیٹر رابطہ سڑک جگہ جگہ اکھڑ گئی ہے،سڑک کے بیچوں بیچ بڑے بڑے کھڈے بن گئے ہیں اور رابطہ سڑک پر سفر کرنا مشکل بنا ہوا ہے۔علمگری بازار چوک کے ایک دکاندار سیف الدین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے چوک سے لیکر نوشہرہ تک دو طرفہ راستہ بنایا تاہم ایک طرف سے سڑک خستہ حالی کی صورت میں چھوڑی گئی جس کی وجہ سے سڑک پر دن میں متعدد بار ٹریفک جام ہوجاتا ہے۔مقامی لوگوں نے کئی مرتبہ حکام کی توجہ سڑک کی خستہ حالی اور مرمت کی جانب مرکوز کرائی لیکن حکام لیت ولعل سے کام لے رہا ہے۔مقامی شہریوں نے مطالبہ کیا کہ سردیوں کے ایام میں سڑک کو قابل استعمال بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
 
 

تازہ ترین