تازہ ترین

کورونا کیلئے ویکسین پر اعتماد کیا جائے :عالمی ادارہ صحت

تاریخ    15 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


اقوام متحدہ//ویکسینیشن سے متعلق عالمی تنظیم صحت (ڈبلیو ایچ او) کے محکمے کی ڈائریکٹر کیٹ اوبرائن نے کورونا وائرس کی ویکسین کے ابتدائی نتائج کو انتہائی اہم قرار دیا ہے ۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ویکسینیشن سے متعلق محکمے کی ڈائریکٹر کیٹ اوبرائن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وبائی بیماریوں کو روکنے کے لئے ضروری ہے کہ ویکسین پر اعتماد کیا جائے ۔محترمہ نے کہا کہ امید ہے کہ کورونا وائرس کے تجربہ کئے جانے والے دیگر ٹیکوں کے نتائج بھی جلد سامنے آجائیں گے ۔کیٹ اوبرائن نے انتہائی پر امید لہجے میں کہا کہ دیگر کورونا ویکسینز کے نتائج بھی مؤثر رہے تو یہ سائنسی کوششوں کی ایک بڑی کامیابی ہو گی۔یو این آئی
 

تازہ ترین