تازہ ترین

کلہم اوریکساں ترقی حکومت کی ترجیح:منوج سنہا | ماہر تعلیم،سابق ایم ایل سی اور وفود لیفٹینٹ گورنر سے ملے

تاریخ    14 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے یہاں راج بھون میں جموںیونیورسٹی کے وائس چانسلر ، سابق ممبر قانون سازکونسل ، عوامی وفود بشمول ایس او ایس انٹرنیشنل اور جموں مسلم فرنٹ ملے ۔جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر منوج کمار دھر نے لیفٹیننٹ گورنر کو یونیورسٹی میں جاری تدریسی پروگراموں اور تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل دی۔ اُنہوں نے تعلیمی و اِنتظامی اہمیت کے حامل مختلف معاملات پر بھی ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وائس چانسلر کو کپسٹی بلڈنگ ، سکل ڈیولپمنٹ ، روزگار موافق مضامین پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے کہا۔ دریں اثنا سابق ایم ایل سی گردھاری لال رینہ بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملے اوراُنہیں کشمیری پنڈت طبقے کو درپیش مختلف بہبودی مسائل کے بارے میں جانکاری دی اور روزگار پیکیج ، ملازمین کے عبوری رہائشی انتظامات وغیرہ کی فوری عمل آوری کی مانگ کی۔ایس او ایس اِنٹرنیشنل کا ایک وفد جو پی او جے کے کے بے گھر افراد کی ایک تنظیم ہے ،نے راجیو چونی کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر کو پی او جے کے، کے بے گھر ہوئے افراد کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وفد نے یوٹی میں پی او جے کے کے کیمپوں میں تمام مرکزی سکیموں کی عمل آوری یقینی بنانے  پی او جے کے بورڈ کی تشکیل دینے کی مانگیں پیش کیں۔اِسی طرح جموں مسلم فرنٹ کے ایک وفدنے شجاع ظفر کی قیادت میں تعلیمی اداروں میں روزگار موافق مضامین کے لئے نشستیں مخصوص رکھنے سے متعلق معاملا ت اُٹھائے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے سابق قانون ساز اور وفود کے دیگر ارکان کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر حکومت مختلف عوام دوست اِقدامات اُٹھارہی ہے تاکہ یوٹی میں ہرطبقے کی کلہم اور یکسان ترقی یقینی بنائی جائے گی۔اُنہوں نے اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کی طرف سے پیش کئے گئے جائز مسائل اور مطالبات کے ازالے کے لئے غور کیا جائے گا۔
 

تازہ ترین