تازہ ترین

دیوالی حق پرباطل کے فتح کی علامت | چیف سیکریٹری اور ایل جی کے مشیروں کی مبارکباد

تاریخ    14 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں کشمیرکے چیف سیکریٹری اور لیفٹینٹ گورنر کے صلاح کاروں نے عوام کو دیوالی کے موقعہ پر مبارکباد دی ہے۔ چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ یہ تہوار برائی کی اچھائی پر فتح پر منایا جاتا ہے اور دیانت داری سچائی اور نیکی کے اعلیٰ اصولوں کو اختیار کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔اُنہوںنے اُمید ظاہرکی کہ روشنیوں کا یہ تہوار بھائی چارے کے رشتے کومزید مضبوط بنایا گا اور خوشحالی کا ایک نیا دور شرو ع ہوگا۔ انہوں نے لوگوں کو تہوار کے دوران کووَڈ کی مناسبت سے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ارہنے کے لئے کہا۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیرراجیو رائے بھٹناگر نے روشنیو ںکے تہوار دیوالی کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے عوام کو مبارک باد پیش کی ۔اپنے تہنیتی پیغام میں مشیر نے کہا کہ روشنیوں کا تہوار حق کی باطل پر فتح کی علامت ہے اور یہ تہوار ملک کی تہذیبی تاریخ کے اعلیٰ اقدار کو اُجاگر کرتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اِس مبارک موقعہ پر میں دعا کرتا ہوں کہ اخوت ، ہمدردی ، صبر ، باہمی احترام اور بھائی چارے کے اعلیٰ اقدار ہمارے معاشرے کا خاصہ ہے تاکہ جموںوکشمیر کی یوٹی کو ترقی ، خوشحالی اور امن کی راہ پرگامز ن کرسکے۔ادھرلیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے دیوالی کے موقعہ پر جموںوکشمیر یوٹی کے عوام کو مبارک باد پیش کی۔اَپنے مبارکبادی پیغام میں مشیر نے کہا کہ دیوالی کا تہوار اچھے کاموں سے لوگوں کی زندگی کی روشنی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار برائی پر سچائی کی فتح کی علامت ہے۔ انہوں نے لوگوں کو تہوار کے دوران کووَڈ ۔19کی مناسبت سے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ارہنے کی تاکید کی ہے۔اُنہوں نے اس تہوار کے موقعہ پر جموں و کشمیر کے عوام کے لئے  امن ، خوشحالی اور ترقی کی دعا کی۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے اَپنی مبارک بادی کے پیغام میں  کہاکہ  جموںوکشمیر میں تہوار امن و آشتی اور بھائی چارے کے ماحول میں منانے کی صدیوں پرانی روایت ہے ۔ ہمیں ان روایات کو مستحکم بنانا چاہیئے۔مشیر نے کہا کہ دیوالی کے مبارک موقعہ پر ہمیں دوسروں کی زندگیوں میں خوشی کے دیے روشن کرنے چاہیئے ۔اُنہوں نے یونین ٹریٹری اور ملک کے لئے اَمن ، خوشحالی و رترقی کے لئے دعا کی۔
 

تازہ ترین