تازہ ترین

نئے اراضی قوانین کیخلاف کانگریس کی جموں میں دستخطی مہم شروع

تاریخ    11 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


سید امجد شاہ
جموں// کانگریس پارٹی کو دستخطی مہم کا اچھا رد عمل ملاجو جموں وکشمیر میں نئے اراضی قوانین کے خلاف منگل کو جموں میں شروع کی گئی ہے ۔پارٹی کے ترجمان اعلیٰ رویندر شرما نے بتایاکہ اس مہم کا آغاز ویویکانند چوک اور اندرا چوک سے کیا گیا تھا جہاں جموں و کشمیر کے لئے نئے اراضی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے دستخط کئے اور مطالبہ کیا کہ اس قانون کو واپس کیا جائے۔شرما نے کہا کہ جموں و کشمیراراضی قوانین اور کسان مخالف زرعی قوانین کے خلاف جموں و کشمیرکے تمام اضلاع میں دستخطی مہم چلائی جائے گی ۔شرما نے کہا’’ہم صدر ہند کو ایک یادداشت کی شکل میں دستخط بھیجیں گے تاکہ یہ ظاہر ہوکہ لوگ دونوں قوانین کے خلاف ہیں‘‘۔قبل ازیںاے آئی سی سی کی جموں و کشمیر امور کی انچارج رجنی پاٹل اور جموں و کشمیرکے صدر جی اے میر کے ہمراہ سینئر رہنما موقعہ پر پہنچے اور لوگوں سے خطاب کیا۔رجنی پاٹل نے کہا ’’جموں و کشمیر کے کسان اور نوجوان مختلف وجوہات کی بنا پر غصے میں ہیں، لوگوں سے مشورہ کئے بغیر جموں وکشمیر کی شناخت چھین لی گئی جسے بحال کیا جانا چاہئے‘‘۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی رضامندی کے بغیر انہوں نے غیر جمہوری طریقے سے پارلیمنٹ میں کالے قوانین منظور کئے ہیں۔
 

تازہ ترین