تازہ ترین

کنگن میں چیکنگ کا عمل تیز | قصورواردکانداروں سے3000روپئے کا جرمانہ وصول

تاریخ    11 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


غلام بنی رینہ
کنگن// امور صارفین و عوامی تقسیم کاری محکمہ گاندربل نے بازاروں میںچیکنگ کا عمل تیز کردیا ہے تاکہ صارفین سے اضافی قیمتیں وصول کرنے کا سلسلہ روکا جائے۔اس سلسلے میں چیکنگ سکارڈنے کنگن میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا اور قصوروار دکانداروں سے3000روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ اس موقع پر ایک کوئنٹل گلی سڑی سبزیوں کو بھی ضائع کیا گیا ۔ چیکنگ سکارڈ نے دکانداروں کو ہدایت دی کہ صارفین سے اضافی قیمتیں وصول نہ کی جائیں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ امور صارفین محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر گاندربل ڈاکٹر نصیر احمد بابا نے اس سلسلے میںکشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ صفاپورہ میں بھی چیکنگ سکارڈ نے کئی دکانداروں سے 750روپئے کا جرمانہ وصول کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کہیں قصاب صارفین سے 480روپئے فی کلو سے زیادہ قیمت وصول کرنے کی اگر کوئی شکایت ملی تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
 

تازہ ترین