پیٹھ پہرولنگیٹ میں ہمسایہ کے ہاتھوں شہری کاقتل

تاریخ    7 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ// پیٹھ پہرو لنگیٹ میں بدھوار شام کوایک ہمسایہ نے دوسرے کو تیزدھار والے ہتھیار سے وار کرکے مارڈالا۔معلوم ہوا ہے کہ ایک بزرگ شہری عبدالجبار ڈار ولد غلام احمد ڈار بدھ کی شام کو سگی پورہ بس سٹاپ سے اپنے گھر کی طرف جارہا تھا کہ راستے میں بیٹھے اس کے ہمسایہ نے اس پر تیز دار والے ہتھیار سے وار کیا جس کی وجہ سے عبد الجبار ڈار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خون میں لت پت بزرگ شہری کو اگر چہ مقامی لوگوں نے اسپتال لے جانے کی کوشش کی لیکن وہ پہلے ہی دم توڑ بیٹھا تھا۔عبد الجبار کی ہلاکت کے بعد علاقہ میں کہرام مچ گیا اور صف ماتم بچھ گئی۔لواحقین کا کہنا ہے کہ مذکوہ قاتل نے گزشتہ سال بھی عبدالجبار پر تیز دار والے ہتھیار سے حملہ کیا جس میں وہ شدید طور زخمی ہوئے تاہم علاج و معالجہ کے بعد وہ بچ گیا۔لواحقین نے ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔معاملہ کی نسبت پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔
 

تازہ ترین