آتشزدگی وارداتیں

کنڈ کولگام اوربٹہ پورہ ٹنگمرگ میں2 دکانیں خاکستر

تاریخ    6 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


عارف بلوچ+مشتاق الحسن
اننت ناگ+ٹنگمرگ // کولگام کے والٹینگو کنڈ اور ٹنگمرگ کے ترکہ بٹہ پورہ میں آتشزدگی وارداتوں میںدو دکانیں اور ایک گائوخانہ خاکسترگیا ۔والٹینگو کنڈمیںبدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو مشتاق احمد منٹو(منٹوریڈی میڈ گارمنٹس) میں آگ نمودار ہوئی اور آناً فاناً دکان اس کی لپیٹ میں آگئی۔ مقامی لوگوں اور فائر سروس عملہ نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تاہم آگ کی اس واردات میں ہزاروں روپئے کا نقصان ہوگیا۔آگ لگنے کی وجوہات شاٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کیا ہے۔اس بیچ مقامی دکانداروں نے فائر سروس عملہ کے تئیں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں محکمہ کی مشینری ناقابل استعمال بن چکی ہے۔ہفتے میں دو بار آگ نمودار ہوئی تاہم محکمہ میں عملے کی کمی اور ناقص مشینری کے باعث بروقت آگ پر قابو نہیں پایا گیا جس کے سبب لاکھوں روپئے کا سازوسامان خاکسترہوگیا ۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ متاثرہ دکاندار کی باز آبادکاری کے لئے اقدامات کریں۔ادھرٹنگمرگ کے ترکہ بٹہ پورہ میں آگ کی ایک واردات میں پرویز احمد خان ولد عبدالصمد خان کی دو منزلہ دوکان اور ایک گائوخانہ خاکستر ہوگیا۔آگ نمودار ہوتے ہی مقامی لوگ، فائر سروس، پولیس اور نزدیکی 29 آر آر فوجی یونٹ نے زبردست کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ابتدائی طور آگ لگنے کی وجہ بجلی شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے ۔
 

تازہ ترین