گگری بل میںرہائشی مکان خاکستر

تاریخ    5 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// گگری بل علاقے میں بدھ کی علی الصبح آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔بدھ کی علی الصبح گگری بل میں مرحوم علی محمد نجار کے مکان سے آگ نمودار ہوئی۔ فائر ٹینڈرس کی طرف سے آگ پر قابو پانے سے قبل مکان مکمل طور پر خاکستر ہوچکا تھا۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوپائی ہیں تاہم پولیس نے اس ضمن میں باقاعدہ ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔یو این آئی 
 

تازہ ترین