ہیرا نگر سیکٹر کے 5دیہات پر فائرنگ

تاریخ    4 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


جموں// جموں میں بین الاقوامی سرحد پر کٹھوعہ سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے بی ایس ایف کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سرکاری طور پر بتایا گیا کہ پاکستانی رینجرس نے کٹھوعہ سیکٹر کے ہیرا نگر علاقے میں چندما، فقیرا، لونڈی، ستپال اور کرول کرشنا دیہات میں پیر کی شب پونے دس بجے فائرنگ کا آگاز کیا جس کے بعد طرفین کے مابین فائرینگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ منگل کی صبح 4 بجکر 25 منٹ تک جاری رہا لیکن اس دوران کوئی ہلاک یا زخمی نہیںہوا اور نہ ہی رہایشی علاقوں میں کوئی نقصان ہوا۔
 

تازہ ترین