عرفان پٹھان کا کینڈی ٹسکرز فرنچائز کے ساتھ معاہدہ

تاریخ    2 نومبر 2020 (30 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
نئی دہلی /سابق ہندوستانی آل راؤنڈر عرفان پٹھان 21 نومبر سے شروع ہونے والی لنکا پریمیر لیگ میں حصہ لیں گے ۔ اس لیگ کے لئے انہوں نے کینڈی فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو سلمان خان کے بھائی سہیل خان کی ٹیم ہے ۔ اس ٹیم میں کرس گیل جیسے مضبوط ٹی 20 کھلاڑی کے ساتھ سری لنکا کے کوشل مینڈس اور نووان پردیپ جیسے کھلاڑی موجود ہیں۔سابق ہندوستانی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے کینڈی ٹسکرز فرنچائز کے لئے لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) میں کھیلنے کا معاہدہ کیا ہے ۔ عرفان اور ٹسکرز کوچ ہاسن تلک رتنے ، دونوں نے کرک انفو کے ساتھ بات چیت میں معاہدے پر دستخط کرنے کی تصدیق کی ہے ۔سہیل خان نے عرفان پٹھان کو ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ عرفان سے نہ صرف ٹیم کا فائر پاور پڑھے گا بلکہ ان کا تجربہ ٹیم کے لئے بہت مفید ہوگا۔اس موقع پر عرفان پٹھان نے کہا کہ میں لنکا پریمیر لیگ میں کینڈی فرنچائز سے وابستہ ہونے پر بہت پرجوش ہوں ، ہماری ٹیم میں بہت سے اچھے کھلاڑی موجود ہیں۔ میں ان کے ساتھ اپنا تجربہ بانٹنا چاہتا ہوں۔36 سالہ عرفان نے فروری 2019 سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں کھیلی ہے ۔
 

تازہ ترین