بارہمولہ میں پولیس میموریل سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر | دلباغ سنگھنے ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

تاریخ    2 نومبر 2020 (30 : 12 AM)   


فیاض بخاری
 بارہمولہ // جاںبحق پولیس اہلکاروں کی یاد میں شوکت علی اسٹیڈیم بارہمولہ میں پولیس میموریل اسپورٹس فیسٹیول اتوار کو اختتام پذیر ہوا ۔ اس موقعہ پرپولیس سربراہ دلباغ سنگھ مہمان خصوصی تھے  ۔ تقریب میںآئی جی پی کشمیر ، ڈی آئی جی شمالی کشمیر ، فوج کے 19 ویں آرٹلری برگیڈ کمانڈر ، ڈی آئی جی سی آر پی ایف اور ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ بھی موجود تھے۔ تقریب میں سول انتظامیہ ، فوج اور سی اے پی ایف کے افسران بھی شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز ایس ایس پی بارہمولہ عبدلقیوم کے استقبالیہ خطاب سے ہوا جنہوں نے 21 اکتوبر 2020 سے شروع ہونے والے اسپورٹس فیسٹیول کے 10 دن کے عرصہ میں ہونے والے مختلف کھیلوں اور ثقافتی تقریبات کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا۔ دلباغ سنگھ نے وہاں موجود شرکاء اور معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی نشوونما میں جموں و کشمیر پولیس کے کردار کا اعادہ کیا اور جموں و کشمیر کے عوام اور بالخصوص نوجوانوں کیلئے عزم کا اظہار کیا ۔پولیس سربراہ نے جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ڈی جی پی نے 17 اگست 2020 کو کریری میں ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ایس پی او مظفر احمد کے والدین کو  17.50 لاکھ کا چیک بھی پیش کیا ۔تقریب میں بارہمولہ کی سول سوسائٹی کے ممبران کے مختلف ٹیموں کے کھلاڑی موجود تھے۔ 
 

تازہ ترین