تازہ ترین

۔0ویں، 11ویں اور 12ویں کے نصاب میں کمی کے احکامات صادر

تاریخ    1 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


 سرینگر// جموں و کشمیر سٹیٹ بورڈ آف سکول ایجوکیشن نے10 ویں،11ویں اور 12ویں جماعت میں شامل ہونے والے اُمید واروںکے نصاب میں 40فیصد کمی کرنے کے باضابطہ طور پر احکامات صادر کئے ہیں۔ اپنے ایک تازہ حکم نامہ زیر نمبرF(Acad-C)con/syllb/x/x/XII/20بمطابق 31اکتوبر2020میں 10ویں،11ویں اور 12ویں جماعت میں شامل ہونے والے اُمید واروں کو نصاب میں دی جانے والی رعایت دی گئی ہے۔حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ اُمیدواروں کو اب صرف 60نمبرات کے سوالات کا جواب دینے ہو نگے اور اسے 100فیصد تصور کیا جائے گا۔ حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ 60فیصد نمبرات میں حاصل کئے گئے نمبرات کی شرح کے بنیاد پر ہی باقی 40فیصد نمبرات دئے جائیں گے۔