تازہ ترین

عالِم دین مشتاق ویری رہا

تاریخ    1 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


سرینگر/ / جموں کشمیر سرکار نے جمعیت اہلحدیث کے نائب صدر اور ممتاز مذہبی عالم مولانا مشتاق احمد ویری کو 19ماہ بعدرہا کردیا ہے۔ویری کو گزشتہ سال 24 فروری 2019 کو کشمیر کی سب سے بڑی سماجی و مذہبی تنظیم جماعت اسلامی پر پابندی عائد کرنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔اس کے بعد مولانا پر پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور انہیں جموں کی کوٹ بلوال جیل منتقل کردیا گیا ۔واضح رہے کہ مشتاق ویری کو سرجان احمد برکاتی کے بعد رہا کیا گیا۔جبکہ اس سے قبل بھی جماعت اسلامی کے ضلع صدر بانڈی پورہ کو امیر تحصیل سمیت جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔