تازہ ترین

سردار پٹیل نے ایک مضبوط ہندوستان کی بنیاد رکھی:شاہ

سردار پٹیل کی قیادت ، عقیدت اور حب الوطنی رہنمائی کرتی رہے گی

تاریخ    1 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہی آج کے مضبوط ہندوستان کی بنیاد رکھی تھی۔سردار پٹیل کی 145 ویں یوم پیدائش کے موقع پر شاہ نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ‘‘قومی یکجہتی کے عکاس: ہر ہندوستانی کے دل میں بسنے والے آئرن مین سردار پٹیل جی کو خراج عقیدت۔ آزادی کے بعد سینکڑوں ریاستوں میں میں بکھرے ہوئے ہندوستان کو متحد کرنے کے بعد انہوں نے ہی آج کے مضبوط ہندوستان کی بنیاد رکھی۔ ان کی مضبوط قیادت ، قومی جذبہ اور زبردست تعاون کو ہندوستان کبھی فراموش نہیں کر سکتا’’۔انہوں نے کہا ‘‘آئین اور سناتن کے توازن کی ایک انوکھی علامت ، سردار پٹیل نے اپنی زندگی کے ہر لمحے کو ملک کے انضمام سے لے کر سومناتھ مندر کی تعمیر نو کے لئے ہندوستان میں ایک قوم کے احساس کو بیدار کرنے کے لئے وقف کیا تھا۔ ممنون قوم کی جانب سے ا یسے محب وطن آئرن مین سردار پٹیل کو خراج عقیدت’’۔سردار پٹیل کے یوم پیدائش کو ہر سال ملک بھر میں یوم اتحاد کے طور پر منایا جاتا ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی آج گجرات کے کیوڈیا میں سردار پٹیل کے مجسمے اسٹیچیو آف یونٹی کا دورہ کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ اور ملک کے عوام کو ایکتا کا حلف دلائیں گے ۔ قومی راجدھانی میں صدر ، نائب صدر ، وزیر داخلہ اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر پٹیل چوک پر واقع سردار پٹیل کے مجسمے پر گلپوشی کریں گے ۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ سردار پٹیل کی آہنی قیادت ، عقیدت اور حب الوطنی ہمیشہ قوم کی رہنمائی کرے گی۔مسٹر شاہ نے یہ بات یہاں ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سردار پٹیل کی یوم پیدائش ، قومی یوم اتحاد پر پٹیل چوک میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہی۔صدر رام ناتھ کووند ، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو ، مسٹر شاہ اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل نے سردار پٹیل کی 145 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ اس پروگرام میں سردار پٹیل کے مجسمے کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر ، جناب شاہ نے کہا ، ‘‘سردار پٹیل کی آہنی قیادت ، عقیدت اور حب الوطنی ہمیشہ ہماری رہنمائی کرے گی۔’’انہوں نے شرکاء کو قومی اتحاد کا حلف دلایا ، ‘‘میں حقیقی وفاداری کے ساتھ یہ عہد لیتا ہوں کہ میں قوم کے اتحاد ، سالمیت اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے اپنے آپ کو وقف کروں گا اوراس پیغام کو اپنے ہم وطنوں میں پھیلانے کی پوری کوشش کروں گا۔ میں یہ حلف اپنے ملک کے اتحاد کی روح میں لے رہا ہوں ، جسے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے دور اندیشی اور کاموں سے ممکن بنایا جا سکا۔ میں اپنے ملک کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اپنا تعاون دینے کا بھی وعدہ کرتا ہوں۔ ’’قبل ازیں مسٹر شاہ نے ٹویٹ کرکے شکر گزار قوم کی جانب سے عظیم محب وطن سردار سردار پٹیل کو سلام کرتے ہوئے کہا ، ‘‘قومی اتحاد کی عکاسی اور ہر ہندوستانی کے دل میں بسنے والے مرد آہن ، سردار پٹیل جی کو خراج عقیدت پیش کرتو ہوں۔ آزادی کے بعد سیکڑوں ریاستوں میں بکھرے ہوئے ہندوستان کو متحد کرنے کے بعد ، انہوں نے آج کے مضبوط ہندوستان کی بنیاد رکھی۔ ان کی مستقل قیادت ، قومی لگن اور زبردست شراکت ہندوستان کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتا۔’’انہوں نے کہا ، ‘‘آئین اور سناتن کے توازن کی ایک انوکھی علامت ، سردار پٹیل ، نے اپنی زندگی کے ایک لمحے کو ملک کے انضمام سے لے کر سومناتھ مندر کی تعمیر نو تک ، ہندوستان میں ایک قوم کے جذبات کو بیدار کرنے کے لئے وقف کیا۔’’ شکر گزار قوم کی جانب سے اتنے بڑے محب وطن مرد آہن سردار پٹیل کے قدموں میں وندن ۔’’سردار پٹیل کا یوم پیدائش ملک بھر میں یوم اتحاد کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس موقع پر ملک کے شہریوں کو قومی اتحاد کا حلف دلایا جاتا ہے ۔