تازہ ترین

لگاتار چھٹے دن کورونا کے 50ہزار سے بھی کم کیس،متاثرین کی مجموعی تعداد81لاکھ50ہزار کے پار

تاریخ    1 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی// ملک میں لگاتار چھٹے دن کورونا وائرس کے نئے کیسز 50،000 سے بھی کم رپورٹ ہوئے ہیں اور اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ رہنے سے اموات اور ایکٹیو کیسز کی شرح میں کمی آرہی ہے ۔ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا کو مات دینے والوں کی شرح 91.34 فیصد رہ گئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح گھٹ کر 1.49 فیصد اورایکٹیو کیسز کی شرح 7.16 فیصد رہ گئی ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کے 48،268 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور یہ لگاتار چھٹا دن ہے جب کووڈ 19 کے 50 ہزارسے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل جمعہ کے روز 48،648 ، جمعرات کو 49،881 ، بدھ کے روز 43،843 ، منگل کو 36،470 اور پیر کو 45،149 کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59،454 مریض اس جان لیوا وبا سے شفایاب اور 551 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اب تک ملک میں 81.37 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ، جن میں سے تقریبا 74.33 لاکھ افراد صحت مند اور 1،21،641 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔صحت مند لوگوں کی تعداد میں اضافے سے ایکٹیو کیسز 11،737 سے گھٹ کر 5،82،649 رہ گئی ہے ۔ملک میں اس جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ 19 سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 2،178 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 1.26 لاکھ رہ گئی ، جبکہ اموات کی تعداد 127 کے اضافہ سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 43،837 ہوگئی ہے ۔ اسی کے ساتھ ہی 8،241 مریض صحت مند ہوئے ہیں ، جس سے ریاست میں اس وبا سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 15.03 لاکھ ہوگئی ہے ۔ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4،981 ایکٹیو کیسز کی کمی سے مریضوں کی مجموعی تعداد 59518 رہ گئی ہے ۔ ریاست میں اموات کی تعداد 11،149 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 7.47 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب یاب ہوچکے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصے کے دوران کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد کم ہوکر 75،525 رہ گئی۔ ریاست میں ابھی تک 6،676 افراد جان لیوا وبا سے ہلاک اور 7.88 لاکھ سے زیادہ مریض کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اسی عرصے کے دوران کورونا کے 427 کیسز کم ہوئے جس سے جان لیوا کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 24431رہ گئی جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7،007 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 4.48 لاکھ سے زیادہ مریضوں کا علاج ہوچکا ہے ۔ ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے 1،354 کم ہوئے ہیں جس سے مجموعی تعداد گھٹ کر 23،532 رہ گئی ہے اور اب تک 11،091 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 6.87 لاکھ سے زیادہ افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 90،671 ہوچکی ہے اوراب تک 1،457 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ صحت مند افراد کی تعداد بڑھ کر تقریبا 3.33 لاکھ ہوگئی ہے ۔ ریاست اوڈیشہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 13،500 رہ گئی ہے اور 1،308 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 2.74 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ۔اسی عرصے کے دوران قومی دارالحکومت دہلی میں وبائی مرض کے فعال کیسز کی تعداد میں 1574 مرضوں کا اضافہ ہوا ہے ، جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی بڑھ کر 30،952 ہوچکی ہے ۔ قومی راجدھانی میں جان لیوا وبا کی وجہ سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 6،423 ہوگئی ہے اور اب تک 3.38 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے ۔ ریاست تلنگانہ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز بڑھ کر 18،456 ہوچکے ہیں اور 1،330 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.17 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا کیسز کی تعداد 37،094 ہوگئی ہے اور 6،725 افراد ہلاک ہوچکے ہیں،جبکہ اس ریاست میں اب تک 3.25 لاکھ سے زیادہ مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ریاست پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد 4،266 ہوگئی ہے اور جان لیوا وبا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 1.24 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک جان لیوا وبا سے 4،168 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 9،689 ہوگئی ہے اور 1.57 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند جبکہ اس مہلک ترین وبا سے 2،929 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ریاست گجرات میں فعال کیسز کی تعداد 13،232 ہوچکی ہے اور 3،705 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور تقریبا 1.54 لاکھ افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔بہار میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 8،058 ہوگئی ہے جبکہ کورونا کی وجہ سے 1،076 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،اب تک ریاست میں 2.05 لاکھ سے زیادہ مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ابھی تک ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کوروناوائرس کووڈ19 سے ریاست راجستھان میں 1،888 ، ہریانہ میں 1،766 ، چھتیس گڑھ میں 1،989 ، جموں کشمیر میں 1466، اتراکھنڈ میں 1،009 ، آسام میں 923 ، جھارکھنڈ میں 883 ، پڈوچیری میں 592 ، گوا میں 597 ، تری پورہ میں 346، ہماچل پردیش میں 306 ، چنڈی گڑھ میں 221 ، منی پور میں 160 ، میگھالیہ میں 87 ، لداخ میں 74 ، سکم میں 67 ، جزائر انڈمان اور نکوبار میں 31 ، اروناچل پردیش میں 31 ، ناگالینڈ میں 31 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔یواین آئی