جے کے ایس اے خواتین کرکٹروں نے مشیر خان سے ملاقات کی

تاریخ    1 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


 جموں کشمیر میں کھیل کود کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا 
سرینگر//جموں کشمیر فُٹ بال ایسوسی ایشن اور کشمیر کی خواتین کرکٹ کھلاڑیوں کے وفود نے آج لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان سے ملاقات کی اور جموں کشمیر میں کھیل کود کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ جے کے ایف اے کے وفد نے جنرل سیکرٹری بشیر اے شاہ کی قیادت میں کھیل کود سرگرمیوں کی موجودہ صورتحال اور انجمن کی جانب سے منعقد کئے جا رہے ٹورنامنٹوں کے بارے میں مشیر کو جانکاری دی ۔ انہوں نے مشیر خان کو مختلف سپورٹس ٹیموں کو بحال کرنے کی درخواست کی جو اس سے قبل مختلف سرکاری محکموں کی سرپرستی میں کھیل سرگرمیوں میں حصہ لیا کرتی تھیں ۔ انہوں نے مختلف کھیل میدانوں اور مراکز کی توسیع اور دیکھ ریکھ کی بھی درخواست کی ۔ سابق بین الاقوامی فُٹ بال کھلاڑی اور جموں کشمیر فُٹ بال ٹیم کے موجودہ کوچ اور انجمن کے دیگر ارکان وفد کا حصہ تھے ۔ دریں اثنا خاتون کرکٹروں کے وفد نے بھی مشیر سے ملاقات کی اور انہیں اپنی کھیل سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی ۔ انہوں نے کہا کہ دشواریوں کے باوجود جموں کشمیر کی خواتین نے یو ٹی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ کھیل سرگرمیوں میں شرکت سے خواتین کو بااختیار بنانے میں کافی مدد حاصل ہو گی ۔ اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مشیر خان نے جموں کشمیر میں کھیل کود سرگرمیوں اور کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو بکھارنے کی ضرورت ہے تا کہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوا سکیں۔ 
پرئمیرکرکٹ لیگ گاندربل،تین کوارٹر فائنل مقابلوں کاانعقاد

تازہ ترین