تازہ ترین

مزید خبرں

تاریخ    1 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


کشمیرکی نئی نسل بندوق کوخیرآباد کہنے کی متمنی:میجرجنرل سہائے

فوج نوجوانوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے ہرممکن مدد دینے کو تیار

اشرف چراغ 
 
کپوارہ//کشمیرکی نئی نسل بندوق کو خیرآباد کہناچاہتی ہے۔ا س بات کااظہار کیلوفورس کے سربراہ میجرجنرل ایچ ایس سہائے نے ہفرڈہ رامحال میں ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقعہ پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جانب سے کھیلوں میں حصہ لینا کشمیری لوگوں کوواضح پیغام ہے کہ وہ امن پسند ہیںاور کشمیرمیں امن کے لوٹ آنے کے متمنی ہیں۔ان کا کہناتھا کہ فوج نوجوانوں کو کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کیلئے ہرممکن مدددینے کیلئے تیار ہے اور فوج نے اب تک مختلف کرکٹ ٹورنامنٹوں کااہتام بھی کیا تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کو موقعہ ملے ۔کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقعہ پرخون کے عطیہ کا ایک کیمپ بھی منعقدہوا جس دوران پچاس سے زائد لوگوں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔
 

پٹن میں شکاری اپنی ہی بندوق کاشکار

سرینگر// فیاض بخاری//پٹن میں پولیس نے ایک شکاری کی گولیوںسے چھلنی لاش برآمد کر لی ہے۔پولیس نے بتایا جاں بحق ہونے والا شکاری اپنے ہی بارہ بور بندوق سے نکلنے والی گولی کا شکار ہونے سے فوت ہوا ہے ۔ پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں سنیچر کے روز ایک شکاری کی لاش بر آمد کی ۔ اعجاز احمد ڈار ولد غلام حسین ساکن چھینابل، پٹن اپنی ہی 12بور بندوق سے چلنے والی گولی کا شکارہو کر لقمہ اجل بن گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ انہوں نے طبی اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے لئے اعجاز کی لاش کواپنی تحویل میں لیا اور یہ لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا گیا ۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
 
 

اوڑی میں پہاڑی سے پھسل کر خاتون ہلاک 

اوڑی// ظفر اقبال//اوڑی میں خاتون گھر کے صحن میں صفائی کرنے کے دوران پھسل کر کھائی میں جا گرنے سے ہلاک ہو گئی۔اطلاعات کے مطابق سرحدی قصبہ اوڑی کے نامبلہ گاوں میں سنیچر کو ایک 60 سالہ خاتون اْس وقت لقمہ اجل بن گئی جب وہ اپنے گھر کے صحن کی صفائی کر رہی تھی اور اچانک اس کا پائوں پھسل گیا اور وہ گہری کھائی میں جا گری۔اگر چہ خاتون کو زخمی حالت میں اوڑی سب ضلع اسپتال لایاگیا تاہم ڈاکٹروں نے اْسے وہاں مردہ قرار دیا۔مہلوک کی شناخت عائشہ بیگم زوجہ عبدالرشید صوفی کے بطور ہوئی ہے۔
 

اوڑی میں پہاڑی سے پھسل کر خاتون ہلاک 

اوڑی// ظفر اقبال//اوڑی میں خاتون گھر کے صحن میں صفائی کرنے کے دوران پھسل کر کھائی میں جا گرنے سے ہلاک ہو گئی۔اطلاعات کے مطابق سرحدی قصبہ اوڑی کے نامبلہ گاوں میں سنیچر کو ایک 60 سالہ خاتون اْس وقت لقمہ اجل بن گئی جب وہ اپنے گھر کے صحن کی صفائی کر رہی تھی اور اچانک اس کا پائوں پھسل گیا اور وہ گہری کھائی میں جا گری۔اگر چہ خاتون کو زخمی حالت میں اوڑی سب ضلع اسپتال لایاگیا تاہم ڈاکٹروں نے اْسے وہاں مردہ قرار دیا۔مہلوک کی شناخت عائشہ بیگم زوجہ عبدالرشید صوفی کے بطور ہوئی ہے۔
 
 

الیکٹریشن کرنٹ لگنے سے زخمی

اوڑی//ظفر اقبال//نیشنل ہائیڈروالیکٹرک پاور کارپوریشن دوم سلام آباداوڑی میں ایک الیکٹریشن بجلی کی کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ پاور پروجیکٹ میں تاروں کی مرمت کرنے کے دوران یہ ملازم زخمی ہوا۔محمدشفیع پرے ساکن بلکوٹ اوڑی نامی اس ملازم کو علاج کیلئے پہلے سب ضلع اسپتال اوڑی لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مزید علاج کیلئے میڈکل کالج اسپتال بارہ مولہ ریفر کیا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
 
 

جموں وکشمیر کے754006شہری وطن لوٹے 

 
جموں//حکومت جموں وکشمیر نے کووِڈلاک ڈاون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموںوکشمیر کے 754006شہریوں کو براستہ لکھن پور اور کووِڈخصوصی ریل گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز پر عمل پیرا  رہ کر یوٹی واپس لایا۔سرکاری اَعداد و شما ر کے مطابق جموںوکشمیر کے مختلف اَضلاع کی اِنتظامیہ نے ملک کی مختلف رِیاستوں اور یوٹیز سے613714درماندہ مسافروں کو لے کربراستہ لکھن پورجبکہ140292 اَفراد کو حکومت نے155کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوںکے ذریعے اودھمپو ر اور جموں ریلوے سٹیشنوں پر خیرمقدم کیا ۔حکومت نے لکھن پور کے ذریعے اَب تک بیرون ملک سے937مسافرو ں کویوٹی واپس لایا ہے ۔اِس طرح جموںوکشمیر حکومت نے اَب تک 155کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور براستہ لکھن پور بسو ںکے کاروان میں اَب تک بیرون یوٹی درماندہ613714 شہریو ں کو کووِڈ۔19 وَبا سے متعلق تمام اَحتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھ کر واپس لایا گیا۔تفصیلات کے مطابق 30؍ اکتوبرسے31؍ اکتوبر 2020ء کی صبح تک لکھن پور کے راستے سے6484درماندہ مسافریوٹی میں داخل ہوئے۔اَب تک 134ریل گاڑیاں یوٹی کے مختلف اَضلاع سے تعلق رکھنے والے124,596درماندہ مسافر جموں پہنچے جبکہ 21خصوصی ریل گاڑیوں سے 15,696مسافر اودھمپور ریلوے سٹیشن پر اُترے۔
 

فاروق راتھرسوشل ویلفیئر 

ملا زم یونین کے دوربارہ صدر منتخب

 
سرینگر//سینئر ملازم لیڈرفاروق احمدراتھر دوربارہ سوشل ویلفیئر و آئی سی ڈی ایس یونین کے صدر منتخب ہوئے ۔ایک بیان میں محکمہ کے ملازمین نے کہا کہ فاروق راتھر نے ملا زمین کے مسائل کو حل کرانے کے لئے کام کیا ۔اس دوران راتھر نے صدر منتخب ہونے کے بعد محکمہ کے تمام ملا زمین کاشکریہ ادا کیا جنہوں نے اُسے کامیاب کیا ۔ انہوں نے کہا ’’ ہمارے محکمہ کے تمام ملازمین عوام کی خدمت کے لئے آپنے آپ کو دن رات وقف رکھتے ہیں اور ایمانداری کے ساتھ ڈیوٹی دیتے ہیں ‘‘۔انہوں نے اس موقع پرنیتو گپتا کو ڈائریکٹر تعینات کرنے کیلئے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیاجو عوامی مسائل حل کرانے کیلئے دن رات کام کرتی ہیں
 

 سوپور ہسپتال میں دوبارہ کام کاج شروع کرنے کا فیصلہ 

سات ماہ قبل کورونا مریضوں کیلئے مخصوص کیا گیا تھا

غلام محمد
سوپور// سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور میں سات ماہ بعد انتظامیہ نے دوبارہ کام کاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں اے ڈی سی سوپور پرویز سجاد ،سی ایم او بارہمولہ ڈاکٹر دیبا اور بی ایم او سوپور ڈاکٹر عاصف کھانڈے نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ عوامی حلقوں کے مطالبات پر کافی غور خوض کے بعد انتظامیہ نے سنیچر وار کو فیصلہ لیا کہ 2 نومبر بروز سوموار سے مرحلہ وار سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں کام شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال کوسات ماہ قبل کووڈ 19 مریضوں کیلئے مخصوص کیا گیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سوموار سے صرف کیجولٹی ، امراض دندان اورفزیوتھراپی شعبوں کوشروع کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ دوسرے شعبے بھی مرحلہ وارہسپتال میں کام شروع کریں گے۔ اکنامک الائنس، کارڈی نیشن کمیٹی، ویلفیئر سوسائٹی سوپور اور انڈسٹریل اسٹیٹ سوپور کے ذمہ داروں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے لوگوں کے مطالبہ کو عملی جامہ پہنایا۔
 

 قاضی گنڈ میں جنگلی جانوروں کی موجودگی سے دہشت

 
سرینگر// قاضی گنڈ اور اس کے ملحقہ علاقوںمیں شام ہوتے ہی جنگلی جانور دہشت مچادیتے ہیں۔ ان علاقوں میں رہائش پذیر لوگ گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کرتے ہیں ۔مقامی لوگوں نے وائڈلائف محکمہ پرالزام عائد کیا کہ وہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اوروہ جنگلی جانوروں کو قابو میں کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں کررہے ہیں ۔سی این آئی
 
 

 اسوہ رسولؐ میں سبھی مسائل کاحل مضمر:مولانا قمی

 
سرینگر//پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے عید میلاداور ہفتہ وحدت کے مواقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسوہ رسولؐکا بغور مشاہدہ کرکے اور آپسی اتحاد و اتفاق قائم کرکے مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام واپس لاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میلاد منانے کا اصل ہدف اور مقصد یہ ہے کہ’ ہم دنیا کو بتادیں کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور حضرت محمد مصطفیؐ امن اوراتحاد و اتفاق کے علمبردار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کے ہاتھوں امت کو پارہ پارہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیںلہٰذا امت کے باشعور اور مخلص افراد کو ایسے فتنہ پرور افراد کے کرتوتوں سے باخبر رہنا چاہئے اور دشمن کے ہر محاذ کے خلاف باہمی اتحاد و اخوت کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینی چاہئے۔مولانا قمی نے فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کی جانب سے رسول اکرمؐ کی شان میںگستاخی پر برہی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے طرز عمل کوکسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گا۔انہوں نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ توہین مذہب کے سلسلے میں فرانسیسی حکومت اور جریدے کے خلاف سخت کاروائی کریں۔
 

ریڈی چوکی بل جنگلات میں آگ پر قابو پا لیا گیا 

 
کپوارہ/اشرف چراغ //شمالی ضلع کپوارہ کے ریڈی چوکی بل علاقہ کے جنگلات میں گزشتہ دو روز قبل لگی آگ پر قابو پالیا گیا ۔کہمل فارسٹ ڈویژن کرالہ پورہ کے ریڈی چوکی بل کے جنگلات میں دو وروز قبل آگ لگ ی جس میں کئی تازہ درخت خاکستر ہو گئے تاہم فارسٹ پروٹکشن فورس اور جنگلات کے اہلکارو ں نے سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔
 

 سینٹرل کنٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کے انتخابات عنقریب

 
سرینگر// سینٹرل کنٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی نے عنقریب انتخابات عمل میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری طریقے سے نظم کو تشکیل دیا جائے گا۔کمیٹی نے چاڈورہ میںرورل ویلفیئر کنٹریکٹرس ایسوسی ایشن  کے نو منتخب صدر منظور احمد شاہ کوحلف دلایا۔کمیٹی کے جنرل سیکریٹری فاروق احمد ڈار،سیکریٹری ارشد احمد بٹ، ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای چاڈورہ،تعمیرات عامہ ڈویژن رام باغ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر،حیات کنٹریکٹرس کے صدر عاشق احمد میر اور دیگر لوگ موجود تھے۔فاروق احمد ڈار نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رورل ویلفیئر کنٹریکٹرس ایسو سی ایشن چاڈورہ کے سابق صدر اور سینٹرل کنٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کے سابق چیئرمین حاجی محمد اکبر پال کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کے انتقال سے ایک خلا پیدا ہوا ہے جس کو پُر کرنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہے اور اس کو پُر کرنے کیلئے عنقریب جمہوری انداز میں نئے چیئرمین کو منتخب کیا جائے گا۔ 
 

انجینئرنگ گریجویٹ ایسوسی ایشن کا

انجینئر باسط امین کے انتقال پراظہاررنج

 سرینگر// ایگزیکٹو انجینئر پی ایم جی ایس وائی بڈگام باسط امین شاہ کے انتقال پر جے اینڈ کے سول انجینئرنگ گریجویٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی ای جی اے) اور انجینئرنگ گریجویٹ ایسوسی ایشن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران سے تعزیت کی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ باسط امین شاہ ڈیوٹی کے دوران کوویڈ 19 سے متاثر ہوا تھا اور اس انفیکشن نے اسے بری طرح متاثر کیا تھااور 30اکتوبر کو انہوں نے صورہ ہسپتال میں آخری سانس لی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ باسط امین نے 1985 میں ریجنل انجینئرنگ کالج سرینگر سے گریجویشن کی اور 1988 میں انجینئرتعینات ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی موت سے انجینئرنگ برادری کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے اور جے کے سی ای جی اے اس نقصان پر سوگوار ہے۔بیان میں غمزدہ کنبہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کی جنت نشینی کیلئے دعا کی گئی ۔
 

سی این ایس بیورو چیفسے تعزیت

 
سرینگر//انجمن علماء وائمہ مساجد جموں وکشمیر کے امیر حافظ عبد الرحمن اشرفی نے خبر رساں ادارے سی این ایس کے بیوروچیف فاروق احمد راتھر کے بھانجے کی وفات پر لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا کی ۔